ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجٹ میں تعلیمی شعبہ کیلئے 25؍فی صد رقم مختص کرنے کا اصرار

بجٹ میں تعلیمی شعبہ کیلئے 25؍فی صد رقم مختص کرنے کا اصرار

Tue, 29 Jan 2019 11:27:57    S.O. News Service

بنگلورو29؍جنوری (ایس او نیوز) دہلی حکومت کی طرز پر اسکول تعلیم کے لئے بجٹ میں 25؍فی صد رقم مختص کرنا چاہئے۔ اس بات کا مطالبہ ریاستی اسکول ترقیات ونگراں کار کمیٹیوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر وی پی نرجن رادھیا نے کیا ۔

انہوں نے کہاکہسماج و معاشرہ کی بہتری کے لئے تعلیم نہایت ضروری ہے اس پس منظر میں حکومت کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے لئے درکار وسائل فراہم کرے، تعلیمات عامہ کا محکمہ سماجی بہتری ،اقتصادی وثقافتی ترقی کا ضامن ہے۔ اس کو اس کی ذمہ داری ادا کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرنا چاہئے۔ سرکاری اسکولوں بالخصوص دیہی علاقوں کے اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کو انگریزی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اہل و قابل انگلش اساتذہ کی تقرری پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ ہر اسکول میں انگریزی مضمون کی تدریس کیلئے قابل ٹیچرس کی تقرری کا اعلان فروری میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سماجی اقتصادی ،ثقافتی اور عالمی ضرورتوں کے مطابق پیدائش سے18؍سال کے تمام بچوں کو بلاتفریق رنگ ونسل ،ذات و دھرم اور امیری وغریبی کے بھید بھاؤ کے بغیر معیاری تعلیم فراہم کرنا چاہئے۔ پاس پڑوس کے اسکولوں میں بھی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے درکار اقدامات کرنے چاہئیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ تعلیمی شعبہ کی نجکاری ، کمرشیل اور خرید وفروخت کا سودا بنانے کی کوششوں پر قدغن لگائے اور کم از کم 12؍ویں جماعت کی تعلیم تک پرائیویٹ سیکٹر کا داخلہ اور سرمایہ کاری پر روک لگانی ہوگی۔ تعلیمی شعبہ کو ملک کی ترقی کا وسیلہ باورکرنے اور کرانے کی ضرورت ہے۔ 


Share: