ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایمس سربراہ کا انتباہ؛ 6 سے 8 ہفتوں میں آسکتی ہے کورونا کی تیسری لہر

ایمس سربراہ کا انتباہ؛ 6 سے 8 ہفتوں میں آسکتی ہے کورونا کی تیسری لہر

Sun, 20 Jun 2021 11:32:56    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایمنس کے سربراہ نے کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں آج ایک بڑا بیان دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر آسکتی ہے۔

ایمس کے چیف ڈاکٹر رندیپ گولیریا نے کہا کہ اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کا امکان ہے۔ ڈاکٹر گولیریا نے کہاکہ جیسے ہی ہم نے ان لاک کرنا شروع کیا ہے، ایک بار پھر کووڈ مناسب طرز عمل کا فقدان ہے۔ ہم نے پہلی اور دوسری لہر کے درمیان ہونے والے واقعات سے سبق نہیں لیا۔ دوبارہ بھیڑ جمع ہورہی ہے، لوگ بڑے پیمانے پر جمع ہو رہے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو قومی سطح پر کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے میں بہت کم وقت لگے گا۔ اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں یہ ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس سے تھوڑا زیادہ وقت لگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ہم کورونا پروٹوکول کتنا عمل پیرا ہیں۔ملک میں جاری کورونا کی دوسری لہر اب ختم ہورہی ہے۔ لیکن جب یہ عروج پر تھی تو ملک کے مختلف حصوں میں اسپتالوں کی حالت خراب تھی۔ اسپتالوں میں بیڈس کی شدید قلت تھی۔ تقریباً تمام اسپتالوں میں طبی سہولیات کی کمی تھی۔ سوشیل میڈیا پر ایس او ایس پیغامات نے دنیا کی توجہ مبذول کرالی اور بہت سے ممالک مدد کیلئے آگے آئے تھے۔کورونا کی دوسری لہر کمزور ہوتے ہی بہت ساری ریاستوں نے پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ تاہم تیسری لہر کے خلاف تیاریاں جاری ہیں۔


Share: