ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس سی-ایس ٹی قانون کے تناظر میں نظر ثانی درخواست دائر کی جائے گی،تنظیم اپنی تحریک واپس لیں: تھاورچندگہلوت

ایس سی-ایس ٹی قانون کے تناظر میں نظر ثانی درخواست دائر کی جائے گی،تنظیم اپنی تحریک واپس لیں: تھاورچندگہلوت

Sat, 31 Mar 2018 10:59:52    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی سماجی انصاف کے وزیر تھاورچند گہلوت نے آج کہا کہ سپریم کورٹ دلتوں پرظلم انسداد قانون پر آئے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں حکومت نے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے میں تحریک چلا رہے مختلف تنظیم اپنی تحریک واپس لیں۔گہلوت نے آج یہاں کہاکہ حکومت ہند سپریم کورٹ اوردرج فہرست ذات اور قبائل کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ظلم انسداد قانون کو لکر جو فیصلہ دیا ہے اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے عدالت میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر مظاہرہ کرنے والی تمام تنظیموں اور لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے تناظر میں اپنا مظاہرہ ختم کریں۔غور طلب ہے کہ عدالت عظمی نے درج فہرست ذات اور قبائل ظلم وتشدد روک تھام ایکٹ، 1989 کے تحت خود کار طریقے سے گرفتاری اور مجرمانہ مقدمہ درج کیے جانے پر حال میں پابندی لگا دی تھی۔یہ قانون امتیازی سلوک اور ظلم کے خلاف حاشیے پر رہنے والے کمیونٹیز کی حفاظت کرتا ہے۔


Share: