ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ایس ایل سی نتائج: اترکنڑا ضلع کے 3طلبا کو ریاستی سطح پر دوسرا رینک

ایس ایس ایل سی نتائج: اترکنڑا ضلع کے 3طلبا کو ریاستی سطح پر دوسرا رینک

Fri, 12 May 2017 18:32:48    S.O. News Service

کاروار:12/مئی (ایس اؤنیوز)آج اعلان کردہ ایس ایس ایل سی نتائج میں اترکنڑا ضلع کےکمٹہ تعلقہ کے 2اور یلاپور تعلقہ سے 1سمیت کل 3طلبا 625میں سے 624نمبرات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر دوسرا رینک حاصل کرتےہوئے ضلع کانام روشن کیا ہے۔

اترکنڑا ضلع کے یلاپور تعلقہ کی راج راجیشوری ہائی اسکول منچی کیری کے متعلم ہیمنت لکشمی نارائن شاستری ، نرملا کانونٹ ہائی اسکول کمٹہ کی طالبہ نندنی ایم نائک اور کمٹہ تعلقہ پرگتی ودیالیا مورورکے ایشورشانتارام جوشی نے 624نمبرات کے ساتھ شاندارکامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر دوسرا رینک پایا ہے۔ کامیاب طلبا کو ضلع کے تعلیمی ماہرین ، ادارے اور منتظمین نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: