ہاسن :4؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)ریاست کے کسانوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اگلے ہفتے سے بجٹ کی تیاری شروع کی جائے گی اور کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے آب پاشی کو ترجیح دینےکا ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے اعلان کیا۔
ہاسن ضلع کے ہلبیڈ میں بات کرتےہوئے وزیرا علیٰ نے کہاکہ بجٹ میں سیاحت کو زیادہ زور دینے کا فیصلہ لیاگیا ہے ، کسانوں کی پیداوار کوبہتر ترغیب ، بہتر سہولیات ملنا چاہئے، نئے منصوبہ جات کے اعلان کا فیصلہ نہیں ہواہے ، 2-3دنوں میں سبھی محکمہ جات کی جانچ کرنےکے بعد اگلا فیصلہ لینےکی بات کہی۔
وزیرا عظم مودی کے ریاست دورے کے موقع پر ہمارے مسائل پر توجہ دلائی گئی ہے، دہلی آکر سبھی محکمہ جات کو ملاقات کرنے کی بات کہی ہے۔ چار پانچ دنوں میں دہلی جارہاہوں ، سیلاب اور کابینہ کی توسیع کے متعلق بات چیت کرنے کی اطلاع دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ والمیکی طبقہ کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کے متعلق سوامی اور ارکان اسمبلی کے درمیان گفتگو کریں گے۔