ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگر رام مندر پر عدالت میں تاخیر ہوتی ہے تو پارلیمنٹ میں بل آئے گا: بابارام دیو

اگر رام مندر پر عدالت میں تاخیر ہوتی ہے تو پارلیمنٹ میں بل آئے گا: بابارام دیو

Sun, 04 Nov 2018 10:43:00    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رام مندر پر بابارام دیو نے کہا ہے کہ اگر عدالت کے فیصلے میں دیر ہوئی تو پارلیمنٹ میں ضرور اس کا بل آئے گا اور آنا ہی چاہئے۔بابا رام دیو نے کہا ہے کہ رام جنم بھومی پر رام مندر نہیں بنے گا تو کس کا بنے گا؟ سنتوں نے ارادہ کیا کہ اب رام مندر میں مزید دیری نہیں۔وہیں رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر رام ولاس ویدانتی کا دعوی ہے کہ رام مندر کی تعمیر دسمبر میں شروع ہو جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی آرڈیننس کے باہمی رضامندی کی بنیاد پر مندر تعمیر کیا جائے گا۔ایودھیا میں رام مندر بنے گا اور لکھنؤ میں مسجد بنے گی۔غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے اجودھیا معاملے میں سماعت کو ٹال دیا ہے۔اس کے بعد آر ایس ایس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں قانون بنا کر زمین حاصل کرے اور مندر بنانے کا راستہ صاف کرے۔وہیں جمعہ کو آر ایس ایس کے کیمپ میں بی جے پی صدر امت شاہ، موہن بھاگوت سے ملنے پہنچے اس کے بھیا جوشی نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو رام مندر کے لئے 1992 جیسی تحریک کریں گے۔وہیں راجیہ سبھا ایم پی راکیش سنہا نے رام مندر کے لئے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پرائیویٹ بل لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔فی الحال ایسا لگ رہا ہے انتخابی سال میں رام مندر کا مسئلہ ایک بار پھر اہم ہوگا۔


Share: