ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگر آپ نوکری کی تلاش میں ہیں تو بھٹکل انجمن دفتر سے رابطہ کیجئے؛ تعلیم یافتہ مرد و خواتین توجہ دیں

اگر آپ نوکری کی تلاش میں ہیں تو بھٹکل انجمن دفتر سے رابطہ کیجئے؛ تعلیم یافتہ مرد و خواتین توجہ دیں

Tue, 06 Oct 2020 21:15:52    S.O. News Service

بھٹکل 6 اکتوبر (ایس او نیوز) اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں اور ملازمت نہ ہونے سے پریشان ہیں تو  اتوار 11 اکتوبر کو سیدھے بھٹکل کے قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین دفتر  پہنچ جایئے اور انٹرویو دیجئے۔ انجمن نے اشتہار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  انہیں  اپنے  مختلف تعلیمی اداروں کے لئے مرد/خواتین لیکچررس کی  فوری ضرورت ہے۔ انجمن نے اپنے اشتہار میں بتایا ہے کہ انہیں جملہ  14 لیکچررس ، ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر جبکہ دس اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھی ضرورت ہے۔ جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق   انگلش، فزیکس، پولیٹیکل سائنس، کامرس، ہسٹری، اکنامکس،  کمیسٹری،  کمپوٹر سائنس اور فائنانس لیکچررس کی ضرورت ہے۔ ملازمت کے خواہشمند زیادہ تر  اُمیدواروں کے لئے  تعلیمی لیاقت ایم اے   ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ البتہ اسسٹنٹ ٹیچر کے  لئے بی اے ، بی ایڈ اور بی  ایس سی، بی ایڈ میں ڈگری حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ملازمت کے متلاشی اُمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اتوار 11 اکتوبر کو صبح  10 سے دوپہر 2 بجے کے درمیان اپنی درخواست، اپنا بایو ڈاٹا اور اپنی تعلیمی سرٹی فیکٹ کی نقل کے ساتھ   انجمن دفتر  پہنچیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ذیل میں انجمن کی جانب سے جاری کردہ اشتہار شائع کیا جارہا ہے:

 


Share: