ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش اور مایاوتی دونوں ’دھوکے باز‘:شیوپال یادو

اکھلیش اور مایاوتی دونوں ’دھوکے باز‘:شیوپال یادو

Sun, 20 Jan 2019 02:17:18    S.O. News Service

بلیا،20جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پروگریسو سماج وادی پارٹی صدر شیو پال سنگھ یادو نے ہفتہ کو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو ’غدار‘ بتایا۔سہتوار قصبے کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے شیوپال نے کہا کہ ایس پی۔بی ایس پی اتحاد ’بے میل‘ ہے۔ اکھلیش اور مایاوتی بھروسے مند نہیں بلکہ ’دھوکے باز‘ ہیں۔دونوں نے سماج وادی پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو کو دھوکہ دیا ہے۔شیو پال نے کہا کہ بی ایس پی نے 1993 میں ایس پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے 17 ماہ بعد ہی ملائم کو دھوکہ دے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ سماجوادی پارٹی میں تفریق ہو لیکن چغل خوروں اور چاپلوسوں نے تفریق کرا دی۔بڑے بھائی رام گوپال یادو پر ایس پی کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شیو پال نے کہا کہ رام گوپال یادو کی وجہ سے ہی سماج وادی پارٹی کی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بری حالت ہوئی ہے۔


Share: