بالاسور،17/ جون (آئی این ایس انڈیا) اڑیشہ کے بالاصور صدر حلقہ سے ایم ایل اے اور بی جے پی رہنما مدن موہن دت کا بدھ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 63 سال کے تھے۔خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ان کے خاندان میں اہلیہ اور دو بچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ایم ایل اے بننے والے دت کو ایک ہفتہ قبل گر سے متعلق بیماری کے سبب بھونیشور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بدھ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔دت نے بی جے پی کے امیدوار کی حیثیت سے 2019 کے اسمبلی انتخابات لڑا تھا۔ انہوں نے بی جے ڈی کے امیدوار جیون پردیپ داس کو 13406 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ انہوں نے ایم ایل اے بننے سے قبل ریمونا بلاک کے صدر اور بی جے پی کے بالاسور ضلعی یونٹ کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔وزیر اعلی نوین پٹنائک، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھن اور اڑیشہ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر پردیپ کمار نائک نے دت کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔