ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڑیسہ اسمبلی کے 67 اراکین اسمبلی پر چل رہے ہیں مجرمانہ مقدمہ: رپورٹ 

اڑیسہ اسمبلی کے 67 اراکین اسمبلی پر چل رہے ہیں مجرمانہ مقدمہ: رپورٹ 

Wed, 29 May 2019 11:18:09    S.O. News Service

بھونیشور،29/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایک رپورٹ کے مطابق اڑیسہ اسمبلی کے نو منتخب اراکین اسمبلی میں سے تقریبا نصف کے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہیں جو 2014 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔اڑیسہ الیکشن واچ (اوای ڈبلیو) اور ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ انتخابات میں کل اسمبلی ارکان میں سے 52 (35 فیصد) ممبران اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہونے کا پتہ چلا تھا۔اڑیسہ الیکشن واچ کے ریاستی کنوینر رنجن کمار موہنتی نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی طرف سے دیئے گئے حلف ناموں کے مطابق نئے ایوان میں 67 ایم ایل اے فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں سے 49 پر ان کے خلاف اغوا، قتل اور قتل کی کوشش جیسے سنگین الزام لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2014 کے انتخابات میں، کل ممبران اسمبلی میں سے 52 رکن اسمبلی (35 فیصد) پر مجرمانہ معاملے درج تھے۔اس بار یہ تعداد 67 (46 فیصد) ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوین پٹنائک کی قیادت والے بیجد میں فوجداری مقدمات والے نو منتخب اراکین اسمبلی کی تعداد زیادہ ہے۔بیجو جنتا دل کے 112 اراکین اسمبلی میں سے کم از کم 46 ممبران اسمبلی نے انتخابات کے دوران حلف ناموں میں فوجداری مقدمات کا ذکر کیا ہے، جن میں سے 33 میں سنگین مجرمانہ الزامات ہیں۔بی جے پی کے منتخب کردہ 33 ممبران اسمبلی میں سے 14 پر مجرمانہ معاملے چل رہے ہیں، جن میں سے 10 کے خلاف سنگین الزام درج ہیں۔اسی طرح نو منتخب کانگریس ممبران اسمبلی کے حلف ناموں سے پتہ چلتا ہے کہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ان نو میں سے چھ اراکین اسمبلی کے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہیں۔


Share: