اڈپی5؍فروری (ایس او نیوز)آئی ٹی آئی سے تربیت یافتہ ہونے کے باوجود اپنی تعلیمی لیاقت کے مطابق ملازمت نہ ملنے سے پریشان نوجوان نے زندگی سے مایوس ہوکر اپنے گھر کے کمرے میں ہی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے
مہلوک نوجوان کا نام اکشئے (19سال) بتایا جاتا ہے۔وہ آئی ٹی آئی سے فارغ ہونے کے بعد بھی ایک ’کار واش‘ گیریج میں کام کرنے پر مجبور تھا۔کوٹا پولیس اسٹیشن میں اس کے والدین کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے مطابق جب وہ اپنے بیڈروم سے دوسرے دن باہر نہیں نکلا اور بار بار آواز لگانے پربھی کوئی جواب نہیں ملا تو کمرے کا دروازہ توڑ دیا گیا۔ تب پتہ چلا کہ اکشئے نے پھانسی کا پھندالگاکر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔