ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: کاپ میں  ڈیوائیڈر سے اچھل کربجلی کے کھمبے سے ٹکرا ئی کار۔ نوجوان لڑکی ہوگئی ہلاک۔ ڈرائیوراورایک مسافر کی حالت نازک

اڈپی: کاپ میں  ڈیوائیڈر سے اچھل کربجلی کے کھمبے سے ٹکرا ئی کار۔ نوجوان لڑکی ہوگئی ہلاک۔ ڈرائیوراورایک مسافر کی حالت نازک

Fri, 11 Sep 2020 20:56:26    S.O. News Service

کاپ،11ستمبر (ایس او نیوز) اڈپی ضلع کے کاپ میں آج جمعہ کے دن دوپہر پیش آئے ایک خطرناک حادثے میں 24سالہ ارشیتا سالدانہ ہلاک ہوگئی ہے جبکہ کار کے ڈرائیور نہال کی حالت بہت ہی زیادہ نازک بتائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور مسافر بھی سنگین زخمی ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ارشیتا ، اتھروا، انیس ، روی سکسینہ اور نہال نامی پانچ افراد سوار تھے ۔  عینی شاہدین کے مطابق میسکام کے پرانے دفتر کے پاس حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائیڈر سے اچھل کر بڑی تیزرفتاری کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بجلی کاکھمبا زمین سے اکھڑ گیا ا ور کار بری طرح چرمرا کر رہ گئی۔  کار میں سوار لوگوں میں سے تین افراد  شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کو نازک حالت میں اڈپی کے ایک اسپتال لے جایاگیا تھا۔ ان میں ارشیتا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

حادثے کی خبر ملنے پر کاپ کے ایم ایل اے لالاجی آر مینڈن، سب انسپکٹر راجا شیکھرا بی ساگانور اور کرائم سب انسپکٹر آئی آر گدّیکر نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔


Share: