ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: ٹول گیٹس پر’فاسٹیاگ‘نہ رکھنے والی گاڑیوں کے لئے کوئی رعایت نہیں۔ دو طرفہ ٹیکس کے بجائے لیاجارہا ہے ایک طرفہ ٹیکس

اڈپی: ٹول گیٹس پر’فاسٹیاگ‘نہ رکھنے والی گاڑیوں کے لئے کوئی رعایت نہیں۔ دو طرفہ ٹیکس کے بجائے لیاجارہا ہے ایک طرفہ ٹیکس

Fri, 17 Jan 2020 20:59:26    S.O. News Service

اڈپی17/جنوری (ایس او نیوز) ٹول گیٹس سے گزرنے والی گاڑیوں کے لئے ’فاسٹیاگ‘ لگانے کی آخری تاریخ ختم ہوجانے کے بعد 16جنوری سے بغیر فاسٹیاگ والی گاڑیوں کو اب دوطرفہ ٹیکس اداکرنے سے ملنے والی رعایت بند کردی گئی ہے۔ 

 نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق دوطرفہ ٹیکس ادا کرکے رعایت پانے کے لئے گاڑیوں پر فاسٹیاگ لگانا لازمی ہوگا۔ اب جو گاڑی والے نقد ادائیگی کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے صرف ایک طرفہ ٹیکس لے کر رسید جاری کی جارہی ہے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر واپس لوٹنے پر جو ٹیکس میں کمی ہوتی تھی وہ ختم کردی گئی ہے ، اس کے ساتھ ہی اب  موٹر گاڑی جب بھی ٹول گیٹس سے گزرے گی اسے ہر بار پوراٹیکس ادا کرنا ضروری ہوگا۔

 جمعرات کے دن سے ہیجماڈی ٹول پلازہ پر صرف ایک قطارٹیکس نقد ادا کرنے والوں کے لئے مخصوص کی گئی تھی۔اس وجہ سے فاسٹیاگ رکھنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور/مالکان کو اپنے فاسٹیاگ اکاؤنٹ میں ضروری رقم موجود نہ ہونے کی صورت میں یا تو دوہرا ٹیکس ادا کرکے آگے نکل جانا پڑا یا پھر گیٹ کے پاس سے پیچھے لوٹ کر فاسٹیاگ میں رقم جمع کرنے کے بعد دوبارہ قطار میں لگ جا نا پڑا۔ اس کے علاوہ منگلورو سے تلپاڈی تک کے لئے چلنے والی بسوں کے مسافروں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ٹیکس لازمی کیے جانے کی وجہ سے بس والوں نے مسافروں کو گیٹ کے اس پار ہی اتارنا شروع کیا۔ ایسے میں جو لوگ ریاستی سرحد کی طرف جانا چاہتے تھے وہ بڑی پریشانی میں پھنس گئے۔

 عوام کی طرف سے یہ شکایت بھی سننے کو ملی کہ نیشنلائزڈ بینکوں میں فاسٹیاگ کے لئے درخواستیں دینے اور ایک مہینہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک انہیں فاسٹیاگ موصول نہیں ہوا ہے۔


Share: