ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: منی پال پولی ٹیکنیک کے طالب علم نے کی خود کشی 

اڈپی: منی پال پولی ٹیکنیک کے طالب علم نے کی خود کشی 

Tue, 30 Nov 2021 20:06:42    S.O. News Service

اڈپی،30؍ نومبر (ایس او نیوز) ٹی ایم اے پائی پولی ٹیکنیک کے فرسٹ ایئر میں زیر تعلیم سنیل کمار (18) نے پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مہلوک سنیل کمار بیندور کا رہنے والا تھا اور منیپال مین روڈ پر واقع چارویک پیئنگ گیسٹ ہاوس میں قیام پزیر تھا ۔  اس نے اپنے کمرے کی چھت سے کپڑے کا پھندا لگا کر اپنی جان دے دی۔  اس کے چاچا شیورایا پجاری کی طرف سے منیپال پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق سنیل کمار کو پی جی میں رہنا پسند نہیں تھا ۔ مگر اس کے والدین نے اسے ایک سال کے لئے وہاں رہنے پر اصرار کیا تھا کیونکہ آئندہ سال اسے کالج ہاسٹل میں جگہ ملنے والی تھی ۔  
     
سمجھا جاتا ہے کہ شاید اسی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی یا پھر اس کے اس انتہائی اقدام کا کوئی اور سبب تھا جس کے بارے میں وہ کسی سے گفتگو کرنا نہیں چاہتا تھا۔ اس ضمن میں منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔  


Share: