ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی: پڈوبدری نیشنل ہائی وے پرکار بے قابو ہوکربس سے جاٹکرائی؛ ایک ہلاک، تین زخمی

اُڈپی: پڈوبدری نیشنل ہائی وے پرکار بے قابو ہوکربس سے جاٹکرائی؛ ایک ہلاک، تین زخمی

Mon, 25 Nov 2019 22:28:41    S.O. News Service

اُڈپی 25/نومبر(ایس او نیوز) ضلع اُڈپی کے پڈوبدری نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکرمخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار پر سوار ایک خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ ڈرائیور سمیت تین لوگ شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کار مینگلور سے اڈپی کی طرف جارہی تھی کہ پڈوبدری کے بیدنکیرے نیشنل ہایٔی وے پر بے قابو ہوگئی اور ڈیوایڈر سے ٹکرا کر مخالف سمت سے آنے والی بس کی زد میں آگیٔی۔

ڈرائیور سے لگی ہوئی سیٹ پر سوار ایک خاتون جس کی شناخت نیکشیتا کی حیثیت سے کی گئی ہے،  شدید زخمی ہوئی تھی، اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گئی۔ ڈرایٔور اور پچھلی سیٹ پر سوار دو لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بس سے ٹکرانے کے بعد کار کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد کافی لوگ جایے وقوع پر جمع ہوگیے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔


Share: