ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: تعلیم دینے والا ٹیچر شراب کے نشے میں دھت ہوکر اسکول میں ہی سو تا ہوا پایا گیا؛ تعلیمی آفسر نے کیا کام سے معطل

اُڈپی: تعلیم دینے والا ٹیچر شراب کے نشے میں دھت ہوکر اسکول میں ہی سو تا ہوا پایا گیا؛ تعلیمی آفسر نے کیا کام سے معطل

Thu, 29 Dec 2022 19:05:56    S.O. News Service

اُڈپی:29؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) اسکول میں بچوں کو تعلیم سکھانےو الا ٹیچر ہی شراب کے نشے میں دھت ہوکر اسکول میں ہی سونے کے جرم میں معطل کئے جانے کا واقعہ پیرڈور کے قریب النگاروکی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں پیش آیا ہے۔

شرابی ، معطل ٹیچر کی شناخت کرشنا مورتی نایک کے طورپر کی گئی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں عام طورپر غریب بچے پڑھتے ہیں ۔ ان غریب بچوں کی زندگی سدھارنے اور انہیں تعلیم دینے کے لئے سرکاریں ہزاروں  روپئے کی تنخواہ ادا کرتی ہے۔ اب یہ ٹیچربچوں  کامستقبل سنوارنے کے بجائے شراب پی کر، مست نشے میں جھومتے اسکول آکر ، اسکول کے ڈائس پر ہی سوتے ہیں۔ واقعہ کو لےکر پیرڈور گرام پنچایت صدر، اسکول ترقی بورڈ کمیٹی ، دیہی عوام اور سماجی کارکنوں نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کارروائی کی مانگ کی۔ ڈی ڈی پی آئی گنپتی نے  معاملہ کی تفتیش کرنے کے بعدمتعلقہ ٹیچر کو اسی وقت معطل کرنے کا حکم جاری کیاہے۔


Share: