ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکھنڈ کے رورکی میں ادب کمیٹی منگلور کی جانب سے آل انڈیا مشاعرہ؛ عرشی کلیری نے اردوپڑھنے اور لکھنے پر دیا زور

اُترکھنڈ کے رورکی میں ادب کمیٹی منگلور کی جانب سے آل انڈیا مشاعرہ؛ عرشی کلیری نے اردوپڑھنے اور لکھنے پر دیا زور

Thu, 01 Mar 2018 16:13:00    S.O. News Service

روڑکی یکم مارچ (ایس او نیوز/پریس ریلیز) ادب کمیٹی منگلور کی جانب سے نوخیز شاعر عمیر ثمر منگلوری کی ہدایت پر شاندار آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت شریف احمد صدر کمیٹی نے فرمائی اور نوجوان شاعر حسن کاشفی نے نظامت   کے فرائض  انجام دئے۔مولانا رئیس احمد عرشی کلیری کی سرپرستی رہی۔چودھری ذوالفقار انصاری بسپا نیتا نے شمع روشن کرکے مشاعرہ کو رونق بخشی، نعت پاک سے باضابطہ مشاعرہ کا آغاز ہوا۔ شعر و سخن کے امتزاج کے ساتھ عرشی کلیری نے اہل کمیٹی کو خوبصورت اردو کی محفل سجانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو سے محبت رکھنے والوں کو چاہیے کہ اردو لکھنا اور پڑھنا بھی سیکھیں تاکہ اردو کی چاشنی اور اس کا ذائقہ بخوبی محسوس ہوسکے۔

مہمان شعراء میں نعیم اختر دیوبندی، تنویر اجمل دیوبندی، ساحل مادھوپوری، جگر دھانوی، قیوم بسمل، چاند دیوبندی، افروز ٹانڈوی، اسجد رانا، منصور رانا، افضل جھنجھانوی، کاشف گل اور نازیہ سحری نے اپنی خوبصورت شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔ میزبان شعراء کی فہرست میں آفتاب اظہرؔ صدیقی، منصور منگلوری، ابرار منگلوری،ڈاکٹرسلیم فاروقی، ڈاکٹر سہراب صدیقی، ضیا منگلوری، قمر منگلوری، نیاز جھٹپٹ، ڈاکٹر راج سنگھ راج، رضوان حسرت، شان منگلوری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ دیر رات تک مشاعرہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ چلتا رہا۔ مشاعرہ کے اختتام پر کمیٹی کے ذمہ دار بابو احسان انصاری، حاجی اقبال اور کنوینر عمیر ثمر منگلوری وغیرہ نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں ادب کمیٹی منگلور کے ارکان محمد رضوان، محمد انتظار، محمد افضل، محمد انس، محمد داؤد، محمد عارف، محمد منیر، محمد انتخاب، محمد شہزاد، محمد جاوید انصاری وغیرہ کا خاص تعاون رہا۔


Share: