ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ: طالبہ ٹوائلٹ میں رہ گئی اور تالہ لگا کر اسٹاف چلے گئے ؛ تین گھنٹوں تک ٹوائلٹ میں بند رہنے کے بعد گھروالوں نے دلائی آزادی

انکولہ: طالبہ ٹوائلٹ میں رہ گئی اور تالہ لگا کر اسٹاف چلے گئے ؛ تین گھنٹوں تک ٹوائلٹ میں بند رہنے کے بعد گھروالوں نے دلائی آزادی

Thu, 11 Nov 2021 17:44:34    S.O. News Service

انکولہ 11 نومبر (ایس او نیوز)   شام کو  اسکول کے کلاسس ختم ہونے کے بعد دسویں کی طالبہ جب ٹوائلٹ چلی گئی تو  اسکول کے اسٹاف نے یہ دیکھے بغیر کہ ٹوائلٹ کے اندر کوئی  ہے یا نہیں ، ٹوائلٹ کو لاک کرکے گھر چلے گئے جس کے نتیجے میں طالبہ ٹوائلٹ کے اندر ہی  رہ گئی، قریب تین گھنٹوں بعد گھروالے طالبہ کو ڈھونڈھتے ہوئے اسکول پہنچے تو طالبہ ٹوائلٹ میں پائی گئی۔ واردات  منگل شام  کو انکولہ تعلقہ کے سنکاسال میں واقع ایک   اسکول میں پیش آئی ہے۔

مقامی کنڑا روزنامہ میں شائع  رپورٹ کے مطابق   جب  طالبہ نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ  وہ باہر سے لاک ہوچکا ہے، طالبہ نے مدد کے لئے چلانا شروع کیا، لیکن اُس کی آواز باہر نہیں پہنچ سکی بتایا گیا ہے کہ اسکول کے  قریب میں ہی ایک نالہ بہتا ہے اورنالے میں پانی گرنے کی آواز  اتنی زیادہ ہے کہ  طالبہ کی آواز باہر لوگوں کو سنائی دینا ممکن نہیں ہے۔جب طالبہ کی  مدد  طلب کرنے کی کوشش ناکام ہوئی تو وہ وہیں غش کھا کر  گرگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول، آبادی والے علاقہ سے قریب 500 میٹر دوری پر  سسنسان جگہ پرواقع ہے جہاں لوگوں کی چہل پہل نہیں ہوتی ۔ طالبہ کی والدہ نے  جب دیکھا کہ وقت ہونے کے باوجود اُس کی بیٹی  گھر نہیں پہنچی تو اس نے  اُسی اسکول کی دیگر طالبات  سے  دریافت کیا مگر جب بیٹی کے تعلق سے کچھ پتہ نہیں چلا تو  اُس نے علاقہ کے دو لوگوں کو  آٹو رکشہ پر سوار ہوکرکے  متعلقہ اسکول  روانہ کیا کہ اسکول جاکر پتہ لگائے۔  اسکول  پہنچنے پر پتہ چلا کہ طالبہ اسکول کے ٹوائلٹ میں  بند  پڑی ہے  ۔ متعلقہ لوگوں نے طالبہ کو ٹوائلٹ سے باہر نکالا اور     اُسی آٹو پر سوار کراتے ہوئے گھر لے آئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد  انکولہ کے بلاک ایجوکیشن آفسر  ہرشد نائیک نے  بدھ کو اسکول پہنچ کر  واقعے کی  تفصیلات حاصل کی، پھر علاقہ کے ذمہ داران، پنچایت  پی ڈی او اور اسکول ٹیچروں کے ساتھ ایک نشست منعقد کرتے ہوئے  واقعے پر سخت تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے  اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی کہ گھر پہنچنے کے جلدی میں  اسکول والوں سے لاپرواہی برتی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ تعلیمی آفسر نے  اسکول ٹیچروں کی اچھی کلاس بھی لی ۔

مقامی لوگوں نے اسکول انتطامیہ پر زوردیا ہے کہ وہ  اس طرح کی لاپرواہی نہ برتیں، یہ تو اچھا ہوا کہ گھروالے فوراً  اسکول پہنچ گئے اور طالبہ کو  فوری  گھر لے آئے ورنہ طالبہ کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا تھا۔


Share: