ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ : قومی شاہراہ کھسکنے اور گڑھا پڑجانے کی وجہ سے سواریوں کے لئے دشواری

انکولہ : قومی شاہراہ کھسکنے اور گڑھا پڑجانے کی وجہ سے سواریوں کے لئے دشواری

Sat, 10 Sep 2022 20:05:23    S.O. News Service

انکولہ:10؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کنچین باگیلودیہات کےقریب سے گزرنے والی قومی شاہراہ 63پر اچانک سڑک کھسک گئی ہے۔ جبکہ شاہراہ پر بہت بڑا گڑھا پڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں دشواری پیدا ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

انکولہ سے ہبلی کو جوڑنے والی قومی شاہراہ پر روزانہ ہزاروں سواریاں گزرتی ہیں۔ مگر راحت کی خبر یہ رہی کہ شاہراہ کھسکنے سے کسی سواری کو نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاع ملتےہی جائےوقوع پرپہنچی ’112‘سواری کے عملے نے پیشگی اقدامات کرتےہوئے سواریوں کی آمدو رفت کو سہولت مہیا کرائی۔ تحصیلدار اُدئیے کمبار نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو جانکاری دیتے ہوئے ہدایات دی کہ فوری کارروائی کریں تاکہ ٹریفک میں کوئی دشواری پیدا نہ ہو۔

قومی شاہراہ اتھارٹی کے انجنئیر پرشانت نے جائےو قوع کا معائنہ کیا۔ سی پی آئی سنتوش شٹی ، پی ایس آئی پروین کمار نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور شاہراہ کے جس مقام پر گڑھا ہوگیا تھا وہاں بیریکیڈ لگا کر خطرے اور جانکاری کے بورڈ نصب کئے اور سواریوں کے گزرنےکے لئے آسانی فراہم کی۔


Share: