انکولہ :2؍ مارچ (ایس اؤ نیوز) شہر کے ایک بار (شراب کی دکان ) میں لاکھوں روپئے نقد اور شراب کی بوتلیں چوری ہونے کا واقعہ منگل کی رات 2بجے کے قریب پیش آیا ہے۔
پیکاک بار اینڈ ریسٹورنٹ میں منگل کی رات 2بجے کے قریب نقد روپئے اور شراب کی بوتلیں چوری ہوئی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بار میں کام کرنےو الا عملہ رات میں بار بند کرنے کے بعد وہیں اوپر کی منزل میں واقع کمرے میں سوگیا تھا۔ 2بجے کے قریب چوروں نے ریسٹورنٹ کے پیچےکا راستہ استعمال کرتےہوئے دروازے کو توڑکر بار کے اندر گھستےہوئے نظر آرہاہے۔ اس کے بعد کیاش کاؤنٹر کے قریب پہنچ کر کاؤنٹر توڑنے کے بعد وہاں موجود نقد روپئے لئے ہیں۔ اس کے بعد شراب کی بوتلوں سےبھرے ہوئے باکس والے کمرےمیں داخل ہوکر چند باکس چوری کرکے فرار ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ دو نقاب پوش ہتھیار سمیت اندر گھسنے کی واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوئی ہے۔ انکولہ تھانہ پی ایس آئی پریمن گوڈا پاٹل اپنے عملےاور فنگرپرنٹس ماہرین اور جاسوسی کتوں کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ معاملے کو لےکر انکولہ پولس تھانے میں شکایت درج ہوئی ہے۔