انکولہ 4؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر اور انجمن اسلام کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر ایس ایس نکول نے کمیٹی کی عام رکنیت کے لئے نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
یکم مارچ کو جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رکنیت کے لئے درخواستیں 5مارچ سے 19مارچ تک داخل کی جاسکیں گی۔ان عرضیوں پر اعتراضات 29 مارچ کے اندر داخل کیے جاسکیں گے۔قطعی طور پر جو اراکین نامزد ہونگے ان کی فہرست 5اپریل کو شام 4بجے جاری کی جائے گی اور اسی دن ان کو شناختی کارڈ بھی دئے جائیں گے۔