جکارتہ،12نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد سرچ آپریشن روک دیا ہے، اس دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے ہیں۔
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 79 افراد کی شناخت کرکے لاشیں ورثا کےحوالےکردی گئی ہیں۔
سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا لیکن اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔