ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انسداد دہشت گردی قانون کے غلط استعمال پر جسٹس چندرچوڑ نے ظاہر کی تشویش؛ کہا؛ قانون کاغلط استعمال نہ کیاجائے

انسداد دہشت گردی قانون کے غلط استعمال پر جسٹس چندرچوڑ نے ظاہر کی تشویش؛ کہا؛ قانون کاغلط استعمال نہ کیاجائے

Tue, 13 Jul 2021 23:32:16    S.O. News Service

نئی دہلی13جولائی(آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ نے انسداد دہشت گردی قانون کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ  اختلاف رائے کو دبانے کے لیے ایسے قوانین کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے اورمخالفت کو دبانے کے لیے انسداد دہشت گردی قانون جیسے فوجداری قانون کا غلط استعمال کیاگیاہے۔

بھارت امریکہ مشترکہ کانفرنس کے موقع پر سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہاہے کہ آزادی سے محروم ہونے کی صورت میں عدالت کو اس کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہیے۔جسٹس چندرچوڑ کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ملک بھر میں انسداد دہشت گردی قانون کے بارے میں کافی چرچا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے قانون میں ملزم، 84 سالہ اسٹین سوامی کی موت کے بعد، ملک میں اس کے بارے میں کافی چرچا ہے۔ 84 سالہ کارکن اسٹین سوامی جیل میں ہی انتقال کرگئے تھے۔ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کا مقدمہ بھی زیر التواء تھا اوران کی ضمانت پر بمبئی ہائی کورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ میں سماعت ہونی تھی۔ لیکن، وہ جیل میں ہی دم توڑ گئے۔


Share: