ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابات سے پہلے نوین پٹنائک کا بڑا اعلان: لوک سبھا انتخابات میں خواتین کو 33 فیصد سیٹ دے گی بی جے پی

انتخابات سے پہلے نوین پٹنائک کا بڑا اعلان: لوک سبھا انتخابات میں خواتین کو 33 فیصد سیٹ دے گی بی جے پی

Mon, 11 Mar 2019 00:02:28    S.O. News Service

نئی دہلی،10 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان ہونے میں اب محض چند گھنٹے باقی ہیں۔اس سے پہلے لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے انتخابی ریلی میں بڑا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی بی جے ڈی لوک سبھا انتخابات میں خواتین کو 33 فیصد نشستیں دے گی۔ذرائع کے کیندرپاڑا میں ایک انتخابی ریلی میں اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے بی جے ڈی پارٹی کے لئے لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم میں خواتین کے لئے 33 فیصد کوٹہ کا اعلان کیا۔اس کا مطلب ہوا کہ بی جے ڈی کی مکمل سیٹ میں سے 33 فیصد نشستیں خواتین کو دی جائے گی۔اس سے پہلے اڑیسہ کے سابق وزیر اعلی ہیمانند بسوال کی بیٹی اور کانگریس لیڈر سنیتا بسوال ہفتہ کو حکمران بیجو جنتا دل میں شامل ہو گئیں۔اس سے محض دو دن پہلے ہی کانگریس نے اعلان کیا تھا کہ پارٹی آئندہ انتخابات کے لئے ’ایک خاندان، ایک ٹکٹ‘ کی پالیسی کا سختی سے عمل کرے گی۔سندرگڑھ ضلع کانگریس کی سابق ایگزیکٹو چیئرمین سنیتا بسوال وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی موجودگی میں آپ کے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بی جے ڈی میں شامل ہوئیں۔نوین پٹنائک نے کہاکہ میں خوش ہوں کہ سابق وزیر اعلی ہیمانند بسوال کی بیٹی مسز سنیتا بسوال اپنے حامیوں کے ساتھ ہماری پارٹی میں شامل ہوئیں۔میں ان سب کا پارٹی میں خیر مقدم کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ وہ بی جے ڈی کو اور مضبوط بنائیں گے۔سنیتا نے کہا کہ انہوں نے اپنے سسرال پارٹی کے لوگوں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کیونکہ میرے والد کانگریس میں ہیں، میں پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھی۔سنیتا نے کہاکہ میں خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کے لئے نوین پٹنائک کے فلاحی پروگراموں سے متاثر ہوں۔مجھے امید ہے کہ میں سندرگڑھ کے لوگوں کے لئے کچھ کر پاوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی شرط کے بیجو جنتا دل میں شامل ہوئی ہیں اور ٹکٹ کو لے کر پارٹی سربراہ کا جو کچھ بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گی۔بیٹی کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہیمانند بسوال نے کہاکہ میری بیٹی اپنے فیصلے لینے کے لحاظ سے کافی بڑی ہو چکی ہیں۔میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔میں کانگریس میں ہی بنا رہوں گا۔


Share: