ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناؤ میں جو ہوا وہ یوپی میں نیا نہیں، انتظامیہ نے متاثرہ کی ماں کی بات نہیں سنی: پرینکا گاندھی

اناؤ میں جو ہوا وہ یوپی میں نیا نہیں، انتظامیہ نے متاثرہ کی ماں کی بات نہیں سنی: پرینکا گاندھی

Sat, 12 Feb 2022 22:25:49    S.O. News Service

لکھنؤ، 13؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اناؤ معاملے پر اتر پردیش کی یوگی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اناؤ میں جو کچھ پیش آیا وہ اتر پردیش میں نیا نہیں ہے۔ ایک دلت لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کا پتہ لگنے کے لیے دفتروں کے چکر کاٹتی رہی، آخر میں اس کو اپنی بیٹی کی لاش ملی۔ انتظامیہ نے اس کی ایک نہیں سنی۔ بی جے پی کو اس ایشو پر سیاست کرنے کی جگہ جواب دینا چاہیے کہ انتظامیہ کیوں اس ماں کو جنوری سے دوڑاتا رہا؟ کس نے اس بٹیا کی ماں کی گزارش نہیں سنی؟

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یوگی آدتیہ ناتھ جی آپ تقریروں میں نظامِ قانون کی بات کرنا چھوڑ دیجیے۔ آپ کی حکومت میں خوتین کو انصاف کے لیے در در بھٹکنا پڑتا ہے، خواتین پر مظالم ہونے پر ان کی آواز سنی ہی نہیں جاتی۔ خواتین پر مظالم کر ان کا قتل کر دیا جاتا ہے اور آپ جھوٹے دعووں میں مصروف رہتے ہیں۔‘‘


Share: