ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ کے خلاف ایران کااعلانِ جنگ ،مسجد پر لہرایا گیا لال جھنڈا-امریکہ نے بھی دی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی!

امریکہ کے خلاف ایران کااعلانِ جنگ ،مسجد پر لہرایا گیا لال جھنڈا-امریکہ نے بھی دی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی!

Tue, 07 Jan 2020 10:42:55    S.O. News Service

تہران،6/جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایران کے سب سے طاقتور کمانڈر جنرل قاسم سلیمان کے مارے جانے کے بعد امریکہ سے بدلہ لینے کے لئے ایران نے اپنے تاریخی شہر قم کی تاریخی مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہراکر جنگ کا اعلان کردیا ہے - وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی امریکی شہری یا امریکی املاک پر حملہ کرتا ہے تو اس کے خلاف انتہائی سنگین اور بہت بڑا حملہ کیا جائے گا- طاقت کے نشہ میں چور ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ ہم نے 52 ایرانی مقامات کی پہلے سے ہی نشاندہی کررکھی ہے - اپنے جنرل کی شہادت سے پورا ایران سوگ میں ہے اورحکام اتنے غصہ میں ہیں کہ انہوں نے امریکہ جیسی عظیم طاقت سے ٹکرانے کے لئے بھی اپنے آپ کو تیار کرلیا ہے - تاریخی مسجد کے گنبد پر سرخ پرچم کا لہرایا جانا ایران کی جانب سے سخت انتباہ ہے -ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار کیا گیا ہے جو آنے والے دنوں میں کسی انتہائی شدید جنگ کی علامت کو ظاہرکرتا ہے -واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد کے ایرپورٹ کے قریب جمعہ کے روز امریکہ نے حملہ کرکے ماردیا تھا- ان کے ساتھ 5 افراد بھی جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ایران نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب کو بغداد میں واقع امریکی تنصیبات پر کئی میزائل حملے کئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے -اس حملہ سے امریکی صدر ٹرمپ بوکھلا گئے اورانہوں نے اپنے تابڑ توڑ ٹوئٹ کے ذریعہ ایران کو تباہ وبرباد کرنے کی دھمکی دی -جنرل قاسم کی موت کے بعد ایران کی سڑکوں پر امریکہ کے خلاف لگاتار مظاہرے ہورہے ہیں - ان کا مطالبہ ہے کہ جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے -سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے روس، چین، عراق، ترکی آذربائیجان اور تاجکستان سمیت یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور افغانستان کے چیف ایگزی کیٹیو سے گفتگو کے دوران امریکہ کی بربریت اور جنگ مسلط کرنے سے باخبرکیا ہے - ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے جنگی جرائم کے نئے باب کا اضافہ کیا ہے - انہوں نے کہاکہ جنرل سلیمانی نے اس خونخوار دہشت گرد داعش کا قلع قمع کرنے میں اہم رول ادا کیا جسے امریکہ نے محض اپنے فائدے کے لئے وجود میں لایا تھا- ایران کے صدر روحانی نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ کو بھاری قیمت چکانی ہوگی - ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ کے الزام کو”گھمنڈی مسخرا“ قراردیا جس میں اس نے دعویٰ کیا تھاکہ سلیمانی کی موت پر عراق کے لوگوں نے جشن منایا تھا- یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکہ اس طرح کا بے بنیاد دعویٰ کررہا ہے - وہیں جنگ کے امکانات کے پیش نظر صدر ٹرمپ کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر اتر آئے ہیں - نوجوانوں نے امریکی فوج واپس بلانے کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا -ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹرمپ کا پتلا اٹھاکر امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا - نوجوانوں نے واشنگٹن لاس اینجلز اور وائٹ ہاؤس کے باہر بھی جنگ کے خلاف احتجاج کیا -


Share: