نئی دہلی،28اگست(آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن نے تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ایک فنڈ بنائیں جس میں توہین عدالت کے جرمانے کی رقم جمع کرائی جائے۔ یہ جرمانہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں عائد کیا جائے گا۔ اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مجرمانہ تاریخ کے حامل امیدواروں سے متعلق تمام معلومات ویب سائٹ پر ڈالیں۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ مجرمانہ پس منظر کے حامل امیدواروں سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ اس سے تمام ووٹروں کو اپنے امیدوار کے بارے میں معلومات تک رسائی کے حق کو یقینی بنایا جائے گا۔