ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقتدار کے نشہ میں چور بی جے پی اشتعال پھیلا رہی ہے: راہل گاندھی

اقتدار کے نشہ میں چور بی جے پی اشتعال پھیلا رہی ہے: راہل گاندھی

Thu, 19 Jul 2018 00:18:19    S.O. News Service

نئی دہلی ،18جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی بھیڑ کی طرف سے کئے جا رہے مبینہ حملوں پر آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور پارٹی اشتعال پھیلا رہی ہے۔

مسٹر گاندھی نیٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پہیلی کے ذریعے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہامیں اقتدار کی قطار میں سب سے آگے کھڑے طاقتور شخص کے سامنے خندہ زن ہوں۔میرے لئے ایک شخص کی طاقت اور اقتدار سب سے زیادہ اہم ہے۔ میں اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے نفرت اور خوف کا استعمال کرتا ہوں اور جو سب سے کمزور ہے انہیں باہر کا راستہ دکھاتا ہوں اور انہیں کچل دیتا ہوں۔ میں اپنے لئے لوگوں کی اہلیت و قابلیت کی بنیاد پر ان کیاستعمال کو توجہ دیتا ہوں، میں کون ہوں؟

انہوں نے سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر کل جھارکھنڈ کے پاکوڑ میں بھیڑ کے ذریعہ کئے گئے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان پر کئے گئے حملے کی ٹیلی ویژن شاٹ بھی پوسٹ کی۔


Share: