ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکولوں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ 15؍اکتوبر کے بعد کیاجائے گا، کنٹین منٹ علاقوں میں تازہ رہنما خطوط پر عمل کے تحت زیادہ سرگرمیوں کی اجازت

اسکولوں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ 15؍اکتوبر کے بعد کیاجائے گا، کنٹین منٹ علاقوں میں تازہ رہنما خطوط پر عمل کے تحت زیادہ سرگرمیوں کی اجازت

Sat, 03 Oct 2020 14:29:14    S.O. News Service

بنگلورو،3؍اکتوبر(ایس او نیوز) کووِڈ۔19سے متعلق مرکزی وزارت داخلہ نے جو رہنما خطوط جاری کئے ہیں، اس کی روشنی میں ریاست کے کنٹین منٹ علاقوں میں زیادہ سرگرمیوں کو شروع کرنے ریاستی حکومت نے اجازت دی ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صدر یعنی ریاست کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے چند ہدایات جاری کی ہیں،جو اس طرح ہیں۔

کنٹین منٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کی میعاد ختم ہونے تک ان ہدایات پر عمل کرنالازمی ہے۔محکمہ پرائمری اور سکنڈری تعلیم کے ماتحت آنے والے اسکولوں اور تربیتی مراکز دوبارہ کھولنے سے متعلق 15اکتوبر کے بعد مرحلوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔متعلقہ اسکولوں کے انتظامیہ سے تبادلہ خیال کرکے اگر وہ محکمہ کی جانب سے رکھی جانے والی شرائط کو منظور کرلیا تو انہیں اسکول شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔طلبہ بذات خود کلاسوں میں حاضر ہونے کی بجائے آن لائن کلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔

محکمہ کی شرائط کو منظور کرکے اگر اسکولوں میں کلاسوں کو شروع کیاگیا تو حاضری لازمی نہیں ہوگی،اگر طلبہ کلاسوں کو آنا نہیں چاہتے،اس کی بجائے آن لائن کلاسوں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو ایسے طلبہ کو اجازت دی جانی چاہئے۔بچوں کے اسکول آنے کے لئے والدین کی اجازت لازمی ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ماتحت آنے والے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ محکمہ خود سے لے سکتاہے،15اکتوبر کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا، طلبہ کا اسکولوں میں حاضری ہونا ضروری ہے یانہیں۔

اس سلسلہ میں اسکیمیں اور تفصیلی رہنما خطوط جاری ہوچکے ہیں۔حکومت نے کنٹین منٹ علاقوں کے تعلق سے رہنما خطوط جاری کئے ہیں بقیہ سرگرمیاں جیسے سینما ٹھیٹرس،مندر ملٹی پلیکس کو گنجائش کے تحت صر ف 50فی صدلوگوں کو اندر داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔پارکوں،تجارتی میلے، شادی تقریبات میں صر ف ایک سو باراتیوں کی شرکت ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ سماجی،تعلیمی،اسپورٹس،تفریحی پروگرام،مذہبی اور سیاسی پروگراموں کے لئے مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔


Share: