ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ارون جیٹلی اترپردیش سے راجیہ سبھا الیکشن لڑیں گے

ارون جیٹلی اترپردیش سے راجیہ سبھا الیکشن لڑیں گے

Thu, 08 Mar 2018 12:47:57    S.O. News Service

نئی دہلی 7 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر خزانہ ارون جیٹلی اترپردیش اور وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان مدھیہ پردیش سے ایوان بالا کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ بی جے پی مرکزی الیکشن کمیٹی نے آج اس کا اعلان کیا ہے ۔ جیٹلی نے گجرات سے اوردھرمیندر پردھان بہار سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔بی جے پی نے آج راجیہ سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے طور پر سات مرکزی وزراء اور ایک سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا جو مختلف ریاستوں سے الیکشن لڑیں گے۔ سماجی انصاف کے وزیر تھاورچند گہلوت مدھیہ پردیش سے، قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد بہار سے اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرجے پی نڈاہماچل پردیش سے الیکشن لڑیں گے۔ مرکزی وزیر پروشوتم روپالا اور منسوش منڈاوش گجرات سے ایوان بالا کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو راجستھان سے راجیہ سبھا الیکشن لڑیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ان تمام سات رہنماؤں کی مدت 2 اپریل کو ختم ہو رہی ہے اور ان کا ایوان بالا کے لیے الیکشن طے مانا جا رہا ہے۔
 


Share: