مظفر نگر،15/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک نوجوان کی مبینہ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے پیر کو یہ معلومات دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں ایک 16 سالہ لڑکی کے گھر پر پیش آیا۔ ملزم کی شناخت منا کے نام سے ہوئی ہے جو مفرور ہے۔پولیس نے بتایا کہ منا لڑکی کاخاندانی دوست ہے، اس لیے وہ اکثر اس کے گھر آیا کرتا تھا۔ اس نے بتایا کہ منا نے اتوار کے روز گھر کے تمام افراد کونشہ آور چیز پلا دی، جسے پینے کے بعد گھر کے دیگر افراد بیہوش ہو گئے اور پھر اس نے لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیا گیا اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔