ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کم نہیں ہو رہے ہیں:پرینکاگاندھی 

اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کم نہیں ہو رہے ہیں:پرینکاگاندھی 

Thu, 25 Jul 2019 23:55:23    S.O. News Service

نئی دہلی،25/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو دعویٰ کیاہے کہ اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کم نہیں ہورہے ہیں اور قانون کے رکھوالے ہی لوگوں کے ساتھ غلط برتاؤ کر رہے ہیں۔پرینکا نے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہاکہ چھیڑچھاڑکی رپورٹ لکھوانے گئی لڑکی کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ ہو رہا ہے۔ایک طرف اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کم نہیں ہو رہے، دوسری طرف قانون کے رکھوالوں کا یہ برتاؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو انصاف دلانے کی پہلی سیڑھی ہے کہ ان کی بات سنی جائے۔


Share: