ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ا مریکی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ میں داخل ہونے والی پہلی عراقی خاتون

ا مریکی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ میں داخل ہونے والی پہلی عراقی خاتون

Sat, 02 Mar 2019 12:24:48    S.O. News Service

بغداد 2 مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بغداد سے تعلق رکھنے والی مغرب نواز خاتون نے NASA میں خلا نوردی کے لیے شمولیت اختیار کی ہے ۔ دیانا نے 2017 میں یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے 2008 میں بھرپور کوششوں کا آغاز کیا تھا تا کہ لاس اینجلس منتقل ہو کر اپنے دیرینہ خواب کو پورا کر سکیں۔دیانا نے عراقی میڈیا کو بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی انجینئرنگ کے شعبے سے خصوصی شغف تھا۔ تاہم جب وہ کالج میں تھیں تو انہوں نے اس خیال سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی کہ وہ اس میں کامیاب رہیں گی مگر ایسا نہ ہو سکا۔ اس طرح دیانا نے انجینئرنگ کے میدان کا رخ کیا اور خلا نوردی کی جان کاری حاصل کرنا شروع کی۔دیانا کے مطابق اجتماعی کوشش اور ماہر شخصیات سے ملاقات کے ذریعے انہوں نے اپنی برتری ثابت کر دی اور وہ ناسا میں داخل ہونے والی پہلی عراقی خاتون بن گئیں۔ ناسا میں ان کے سامنے خلائی گاڑیوں اور راکٹوں کی تیاری کے علاوہ دیگر آپشنز بھی تھے۔دیانا 2018 سے VirgnOrbit کمپنی میں بطور ڈیولپمنٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔ انہیں اپنے کام سے محبت ہے کیوں کہ یہ روٹین ورک سے کہیں دور ہے اور ہر دن نئی مشکلات کو حل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ دیانا کہتی ہیں کہ خلا نوردی کا میدان سیاروں اور ستاروں کو سمجھنے کے لیے لا محدود کام کا حامل ہے۔کمپنی میں اپنے کام کی نوعیت کے حوالے سے دیانا نے واضح کیا کہ بطور ڈیولپمنٹ انجینئر وہ مختلف ذمے داریاں انجام دیتی ہیں۔ ان میں راکٹ کے اجزاکی ڈیزائننگ سے لے کر ان کے تجربے تک کے مراحل شامل ہیں۔عراقی خاتون انجینئر کا کہنا ہے کہ خلا نوردی کے میدان میں داخل ہونے کے لیے کوئی مخصوص پیرامیٹر نہیں ۔ انجینئرنگ، سائنس، ٹیلی کمیونی کیشن یا ٹکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والا کوئی بھی فرد اسپیس سائنسز میں کام کر سکتا ہے۔اپنی کامیابی کے حوالے سے دیانا کہتی ہیں کہ کامیابی کا کوئی سیدھا راستہ نہیں۔ پیشہ وارانہ زندگی کے راستے میں مایوسی اور ناکامی ہمیشہ موجود ہوتی ہے تاہم یہ چیز اہم نہیں،اہم بات یہ ہے کہ منفی تجربات کو زندگی کے مثبت سبق میں کس طرح تبدیل کیا جائے۔


Share: