ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام میں سیلاب کے باعث چھ اور لوگوں کی موت

آسام میں سیلاب کے باعث چھ اور لوگوں کی موت

Thu, 21 Jun 2018 11:25:49    S.O. News Service

گوہاٹی 21جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) شمال مشرقی ریاست آسام کے علاوہ سیلاب کی صورت میں آج بہترہوئی ، تاہم آسام میں مزید چھ لوگوں کی موت کے ساتھ علاقے میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی۔ ریاستی محکمہ آفات کی ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر کریم گنج ضلع میں چار افراد کی جان چلی گئی جبکہ کچھاڑ ضلع میں کل سے لے کر اب تک دو لوگوں کی موت ہو ئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ۔ ناگاؤں، ہوجائی ، کچھاڑ،کریم گنج اور ہیلا کندی اضلاع میں سیلاب سے 5.64 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں ۔ 


Share: