ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آزادی صحافت پر کوئی بھی دھچکا ملک کیلئے نقصان دہ:نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو

آزادی صحافت پر کوئی بھی دھچکا ملک کیلئے نقصان دہ:نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو

Tue, 17 Nov 2020 13:16:10    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نے میڈیا ہاؤس میں صحافیوں کی ہورہی چھٹنی پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے پیر کو کہا کہ پریس کی آزادی پر کوئی بھی دھچکا قومی مفاد کے خلاف ہے اور ہر ایک شہری کواس کی مخالفت کرنی چاہیے -

مسٹر نائیڈو نے قومی یوم پریس پر پریس کاؤنسل آف انڈیاکو‘کووڈوبا کے دوران میڈیا کے کرداراور میڈیا پر وبا کے اثرات’موضوع پر ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاداورنڈر پریس کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں کیا جاسکتا- انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں ملک کی پریس نے نمایاں کرداراداکیا ہے - جمہوریت کو مضبوط کرنے اور آئین کے مطابق قانون کی حکمرانی یقینی بنانے میں ایک باشعور، آزاد اور بیدارمیڈیا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کی آزادعدلیہ-صحافت کو ایک مقدس مشن بتاتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے قومی مفاد کو فروغ دینے اورعوام کے حقوق کے تحفظ میں پریس کی قابل ذکر کردار کی تعریف کی- ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے درخواست کیاکہ اپنی رپورٹ میں معروضی، حقیقت پسندانہ اور غیرجانبدار رہیں - انہوں نے سنسنی پھیلانے اورتعصب کی آمیزش کے رجحان سے بچنے کا بھی مشورہ دیا-

انہوں نے اپیل کی کہ ترقیاتی خبروں کوزیادہ ترجیح دی جانی چاہیے -وبا کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اہلکاروں کانمایاں کردار کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ وبا کے خطروں کے باوجود انہوں نے مسلسل خبریں مہیا کرائیں ہیں - اس کے لیے انہوں نے تمام صحافیوں، کیمرہ مین اور دیگر میڈیا اہلکاروں کوسلام کیا-میڈیا پر وبا کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ بہت سے اخبارات نے اپنے ایڈیشن میں کٹوتی کی ہے اور ڈیجیٹل ایڈیشن نکالنے لگے ہیں - اس تناظر میں انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ہورہی صحافیوں کی چھٹنی کو افسوس ناک قرار دیا-انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا-نائب صدر نے تمام فریقین سے ساتھ مل کر اس مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے مؤثر اور بامعنی حل تلاش کرنے کی اپیل کی-

انہوں نے کہا کہ اس وبا نے میڈیا اداروں کو زیادہ لچکدار، پائیدار اور قابل قبول ریونیو ماڈل اپنانے کا موقع فراہم کیاہے - سماجی اجتماع کے بغیر اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگ گھر پر ہی رہے اور تازہ ترین خبروں اور تفریح کیلئے میڈیا پر انحصار کیا-


Share: