ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر جے ڈی اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ایس پی کی حمایت کرے گی: تیجسوی یادو

آر جے ڈی اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ایس پی کی حمایت کرے گی: تیجسوی یادو

Tue, 30 Nov 2021 20:17:18    S.O. News Service

پٹنہ،30؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے میں اہل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے گزشتہ روز یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آر جے ڈی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ایس پی کو حمایت دے گی۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کے خیال میں صرف ایس پی ہی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی پوزیشن میں ہے، اس لیے آر جے ڈی نے وہاں ایس پی کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی بھی حمایت کی تھی۔ ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے آر جے ڈی نے کہا تھا کہ صرف ٹی ایم سی ہی مغربی بنگال میں بی جے پی کو شکست دینے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔


Share: