ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آبروریزی جیسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے:راہل گاندھی

آبروریزی جیسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے:راہل گاندھی

Fri, 17 May 2019 11:19:41    S.O. News Service

جے پور،17/مئی (ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے راجستھان میں ضلع الور کے تھانہ غازی میں اجتماعی آبروریزی متاثرہ سے ملنے کے بعد کہا ہے کہ قصورواروں کو سخت سزا ملے گی اور اس طرح کے معاملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔راہل نے آج تھانہ غازی میں اجتماعی آبروریزی متاثرہ سے ملاقات کی۔ بعدازاں صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا اور کسی بھی لڑکی کے ساتھ ایسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے دورہ کو سیاست سے متاثر بتائے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ”میرے لئے یہ معاملہ جذباتی مسئلہ ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہے، میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہوں۔ میں نے جیسے ہی اس واقعہ کے بارے میں سنا، تب میں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ سے بات کی اور فوری کارروائی کی ہدایت دی۔“ راہل نے کہا کہ انہوں نے بہت سی چیزیں بتائی ہیں، جن کا میں یہاں ذکر کرنا نہیں چاہتا۔ وہ جلد انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو انہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد میں فوراً آنا چاہ رہا تھا۔ لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر آ نہیں آ پایا۔


Share: