ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /   مہاراشٹر  :6 ماہ میں 400 لوگوں نے نابالغہ کے ساتھ کی عصمت دری، 3 ملزمان گرفتار 

  مہاراشٹر  :6 ماہ میں 400 لوگوں نے نابالغہ کے ساتھ کی عصمت دری، 3 ملزمان گرفتار 

Mon, 15 Nov 2021 23:37:40    S.O. News Service

اورنگ آباد،15نومبر (آئی این ایس انڈیا) نوکری کا لالچ دے کر شادی شدہ نابالغہ لڑکی کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ میں 400 بار زیادتی کے ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، اس کے بعد مہاراشٹرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ متأثرہ دو ماہ کی حاملہ ہے۔ بیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے چائلڈ میرج ایکٹ، عصمت دری، چھیڑ چھاڑ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کو 6 ماہ کے دوران 400 الگ الگ لوگوں نے مبینہ طور پر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ان میں مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ اس کی عصمت دری کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب چند ہفتے قبل ڈومبی ولی میں 33 لڑکوں نے ایک نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی تھی۔ تھانے ضلع میں اجتماعی عصمت دری کے اس واقعہ کے بعد لوگوں کا غصہ بھڑک اٹھا ہے۔عصمت دری کے اس نئے معاملہ میں شائع رپورٹ کے مطابق متاثرہ نابالغ لڑکی کی ماں دو سال قبل فوت ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اس کے والد نے اس کی شادی کرادی تھی۔ ایک سال سسرال میں رہنے کے بعد وہ گھر واپس آگئی، الزام ہے کہ اس کے سسر نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی تھی۔ کچھ دنوں بعد وہ نوکری کی تلاش میں امبے جوگائی ٹاؤن گئی تھی۔  کی خبر کے مطابق امبے جوگائی میں دو  لوگوں نے نابالغہ سے نوکری کا وعدہ کرکے جنسی زیادتی کی۔ اس کے بعد اسے ایک پولیس اہلکار سمیت 100 دیگر افراد نے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 6 ماہ کے اندر تقریباً 400 لوگوں نے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی۔اس سے قبل ایک نابالغ لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ ڈومبی ولی کے مختلف علاقوں میں 29 جنوری سے 22 ستمبر کے درمیان تقریباً 33 لڑکوں نے اس کی عصمت دری کی تھی۔اجتماعی عصمت دری کا یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔


Share: