ہوناور:5/ فروری (ایس اؤنیوز)پریش میستا قتل معاملے کو لے کر درج ہوئی شکایت کے تحت ہوناور کی پولس نے اتوار کو ایک اور ملزم کو گرفتارکیا ہے۔ جس کی شناخت بندر کے مکین آصف رفیق کے طورپر کی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد پولس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح ملزم شرالی کے بس اسٹانڈ کے قریب کھڑا دیکھ کر پولس نے اس کو گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ مہلوک پریش میستا کے والد کملاکر میستا نے 8دسمبر کو 5افراد کے خلاف شکایت درج کی تھی ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس 2لوگوں کو پہلے ہی گرفتارکرلیا تھا اب جو گرفتار ہوا ہے وہ تیسرا ملزم ہے بقیہ دوملزموں کو پولس تلاش کرنے کی پولس ذرائع نے خبر دی ہے۔