ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ اور مہاراشٹرا سے مُرڈیشور آنے والے سیاحوں کے لئے کووِڈ نگیٹیو رپورٹ یا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی

کیرالہ اور مہاراشٹرا سے مُرڈیشور آنے والے سیاحوں کے لئے کووِڈ نگیٹیو رپورٹ یا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی

Mon, 05 Jul 2021 18:47:40    S.O. News Service

بھٹکل 05/ جولائی (ایس او نیوز) کرناٹکا ان لاک تھری کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے ریاستی حکومت نے مسجدوں اور مندروں وغیرہ کو کووِڈ پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ  کھولنے کی جو اجازت دی ہے اس کے بعد مرڈیشور کے مندر اور ساحل کے اطراف سیاحتی سرگرمیاں از سر نو شروع کی جارہی ہیں۔ 

    اس تعلق سے ضلع انتظامیہ کی طرف سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں اس کے مطابق کیرالہ اورمہاراشٹرا  سے آنے والے سیاحوں کے لئے  یہاں آنے سے قبل 72 گھنٹوں کے اندر کی گئی کووِڈ آر ٹی پی سی آر جانچ  کی نگیٹیو رپورٹ  یا کووڈ ویکسین کا کم از کم ایک ڈوز لینے کا سرٹیفکیٹ اپنے  ساتھ  لانا لازمی کردیا گیا ہے۔ جن کے پاس رپورٹ نہیں ہوگی ، ان کا  موقع  پر ہی کورونا ٹیسٹ کیا   جائے گا۔

پتہ لگا ہے کہ مرڈیشور کے اطراف  لوگوں کا ہجوم لگنے سے روکنے کی نگرانی کے لئے ولیج اکاونٹنٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
    
    
 


Share: