ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر وسینئر صحافی گڈہلی ناگراج چل بسے

کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر وسینئر صحافی گڈہلی ناگراج چل بسے

Sat, 28 Aug 2021 10:54:30    S.O. News Service

بنگلورو،28؍اگست (ایس اونیوز) کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر، پریس کلب کے سابق نائب صدر وسینئر صحافی گڈہلی ناگراج (67) انتقال کرگئے۔ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آپریشن کے بعد گھر میں ہی آرام کررہے ناگراج گھرمیں ہی چل بسے۔ ان کی آخری رسومات داونگرے ضلع کے کیرے گڈہلی میں ادا کرنے کا انکے اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے۔ گڈہلی ناگراج نے پرجاوانی، سدھا، ڈکن ہیرالڈ اخبارات میں بطور مدیر خدمت انجام دی ہے اور بنڈایا ساہتیہ سنگھا کے ریاستی کنوینر، کرناٹک ناٹک اکیڈمی کے رکن کے طور پر بھی خدمت انجام دی ہے۔


Share: