ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پالیسی کمیشن پر ممتا بنر جی کا ببانگ دہل اعلان: اس سے بہتر پلاننگ کمیشن تھا : ممتا بنرجی

پالیسی کمیشن پر ممتا بنر جی کا ببانگ دہل اعلان: اس سے بہتر پلاننگ کمیشن تھا : ممتا بنرجی

Fri, 07 Jun 2019 23:32:29    S.O. News Service

کولکاتہ7 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی بی جے پی سے تلخی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ پہلے نریندر مودی کے حلف برداری تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ اور اب ممتا نے پالیسی کمیشن کی میٹنگ میں بھی شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کئی باتوں پر اپنی رائے واضح کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ پلاننگ کمیشن، پالیسی کمیشن سے زیادہ مؤثر تھا۔ ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی نے جمعہ کو کہا کہ وہی خط (15 جون کو پالیسی کمیشن کی گورننگ کونسل کے اجلاس کے بارے میں جس کے ذریعہ مطلع کیا گیا تھا) مجھے پہلے دیا گیا تھا۔ پلاننگ کمیشن پالیسی کمیشن سے زیادہ متاثر کن تھا۔ وہ زیادہ سے زیادہ کامیاب تھا۔ پلاننگ کمیشن کو دوبارہ واپس لایا جانا چاہئے۔ بی جے پی صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران بنگال کے سماجی مصلح بھگوان چندر ودیا کی مورتی کو توڑ دیا گیا تھا۔ اب ٹی ایم سی حکومت اس مورتی کو بدلوانے جارہی ہے۔ ممتا بنرجی نے بتایا کہ 11 جون کو دوپہر 1:30 بجے بھگوان چندر ودیا کی جس  مورتی کو توڑی گئی تھی،  اس کو بدلا جائے گا۔ پرشانت کشور کے متعلق ممتا بنرجی نے کہا کہ:’یہ اندرونی معاملہ ہے، اس بابت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے‘۔ 
 


Share: