ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں گرمی کی شدت جاری رہے گی، دو دن تک ر احت کی امید نہیں 

دہلی میں گرمی کی شدت جاری رہے گی، دو دن تک ر احت کی امید نہیں 

Sat, 08 Jun 2019 21:51:05    S.O. News Service

 نئی دہلی 8جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) قومی راجدھانی دہلی میں شدید گرمی جاری ہے۔ اگلے دو دنوں تک گرمی سے راحت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی۔ صفدر جنگ میں صبح آٹھ بج کر 30 منٹ پر کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ، جو اس موسم کے حساب سے عام درجہ حرارت ہے، نمی کی سطح 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اگرچہ موسم کا حال بتانے والی نجی ادارے نے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے دن بھر آسمان صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ افسر نے دہلی میں اگلے دو دنوں تک لو کا بھی خدشہ بھی ظاہر کیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بڑے علاقے میں جب درجہ حرارت مسلسل دو دن تک 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے تو لو چلتی ہے۔ وہیں جب مسلسل دو دن تک درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو اسے سنگین لو سمجھا جاتا ہے۔


Share: