ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی ایک ہندو تنظیم کا کشمیر میں صدر راج نافذ کرنےکا مطالبہ؛ فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر بھٹکل کی ہندو تنظیم کو تکلیف

بھٹکل کی ایک ہندو تنظیم کا کشمیر میں صدر راج نافذ کرنےکا مطالبہ؛ فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر بھٹکل کی ہندو تنظیم کو تکلیف

Thu, 01 Mar 2018 20:09:52    S.O. News Service

بھٹکل:یکم مارچ (ایس اؤنیوز) بھٹکل کی ہندوشدت پسند تنظیم جن جاگرتی سمیتی  نے کشمیر میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو مرکزی حکومت کے نام میمورنڈم پیش کیا ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ کشمیر کی حکومت نے ہندوستانی  فوجیوں کےخلافکرائم کیس درج کیا ہے، جس کی وہ  مذمت کرتے ہیں اور کشمیر میں  صدر راج نافذ کرنے کامطالبہ کرتے ہیں۔

میمورنڈم میں بتایا  گیا ہے کہ  ہندوستانی فوجیوں پرپتھراؤ کرنے پر جب اُن لوگوں پرفوجیوں نے فائرنگ کرتے ہوئے دو لوگوں کو ہلاک کیا تو کشمیری حکومت نے فوجیوں کے خلاف کریمنل کیس درج کیا اور پتھرائو کرنے والوں پر سے مقدمات واپس لے لئے۔ حالانکہ فوجیوں نے اپنے دفاع کے لئے کاروائی کی تھی اور دو لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔،میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ  فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سےفوجیوں کی ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔ اس لئے فوجیوں کے خلاف کسی بھی طرح کی کاروائی کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

 میمورنڈم میں مرکزی حکومت سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اترپردیش کے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے صدر نے مدرسوں کے متعلق جوبیان جاری کیا تھا، اس کے متعلق الگ سے جانچ کرائیں۔ اس موقع پر سومیش گروا، پنڈلک پائی ، گروسانیکٹا، پدمنابھ پربھو، واسودیو بیلکے وغیرہ موجود تھے۔


Share: