ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُوپُندا اردو اسکول کی صدرمدرسہ اسٹاف روم میں بند رکھنے سے بے ہوش: ایس ڈی ایم سی ممبر گرفتار

اُوپُندا اردو اسکول کی صدرمدرسہ اسٹاف روم میں بند رکھنے سے بے ہوش: ایس ڈی ایم سی ممبر گرفتار

Wed, 07 Mar 2018 20:57:32    S.O. News Service

بیندور:7/ مارچ (ایس اؤنیوز)ایس ڈی ایم سی صدر کی طرف سے گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول کی صدر مدرسہ کو اسٹاف روم میں گھنٹوں بند رکھے جانے کی وجہ سے صدر مدرسہ بے ہوش ہونے کا واقعہ اُڈپی ضلع بیندور تعلقہ کے اوپوندا میں پیش آیا ہے۔

اُپوُندا کے جنتاکالونی کیسرکاری اردو ہائرپرائمری اسکول میں گذشتہ تین سالوں سے تدریسی خدمات انجام دینے والی ممتا کماری (49)کو تین ماہ پہلے انہیں کارگزاری کے طورپر صدرمدرسہ کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ پیر کی دوپہر 30-02بجے کے قریب جب صدر مدرسہ چھٹوویں جماعت میں تعلیم دے رہی تھیں تو ایس ڈی ایم سی صدر لکشمی اور موہن چندرا کھاروی نامی ممبر کلاس روم میں گھس کر ممتا کماری پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان کے ساتھ اسٹاف روم چلیں۔ اسٹاف روم میں داخل ہوتے ہی ان سے کہاگیا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ جب ممتاکماری نے استعفیٰ دینے سے انکار کیاتو ان سے گالی گلوج کی گئی اور استعفیٰ نامہ پردستخط کرنے کے لئے مجبورکیا جانے لگا۔ صدر مدرسہ نے اس پر سخت اعتراض جتایاتو انہیں اسٹاف روم میں بند کرکے دروازے کو قفل لگایاگیاجہاں وہ رات 8بجےتک  بند رہیں۔

شام 30-07بجے کے قریب اسٹاف روم میں صدر مدرسہ بلڈ پریشر کی کمی  کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں تو انہیں ایمبولنس کے ذریعے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ جہاں صدر مدرسہ نے پولس کو اپنا بیان دیا۔ بیندور پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس نے ممبر موہن چندرا کھاروی کو گرفتارکرلیا ہے۔

منگل کو ایس ڈی ایم سی ممبران نے میٹنگ کرتےہوئے ایجوکیشن کوآرڈینیٹر کو میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ صدر مدرسہ کا فوری تبادلہ کیا جائے  اور موہن چندراکھاروی کو رہا کیا جائے انہوں نے دھمکی دی ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا وہ اسکول چلنے نہیں دیں گے ۔ اُدھر  پولس نے کہا ہے کہ  اسکول بند کرنے نہیں دیا جائے گا۔


Share: