ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی تازہ شکایت؛ حیدرآباد میں ووٹر لسٹوں میں روہنگیائی مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں

الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی تازہ شکایت؛ حیدرآباد میں ووٹر لسٹوں میں روہنگیائی مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں

Wed, 28 Nov 2018 21:20:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 28 نومبر(ایس او نیوز)  بی جے پی نے بدھ کو الزام لگایا ہے کہ تیلنگانہ کے حیدرآباد حلقہ  کی 15 ودھان سبھا  سیٹوں   پر  ہونے والے انتخابات کے پیش نظر  غیر قانونی طریقوں سے  ووٹروں کی لسٹ میں روہنگیا ئی  مسلمانوں کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے اور اس 'مشترکہ سازش ' میں برسر اقتدار  ٹی آر ایس کے ساتھ ساتھ  ایم  آئی ایم اور کانگریس پارٹی  بھی شامل ہے.

بی جے پی نے انتخابی کمیشن سے  اس تعلق سے جانچ کرنے کی   مانگ  کی ہے. مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی کی قیادت میں ایک  وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر ارون سنگھ، انل بلو نی، اوم پاٹھک، پی وینکٹ رمن وغیرہ شامل تھے. بی جے پی کے وفد نے کمیشن کو ایک میمورنڈم  سونپا  اور اس واقعے کی جانچ پڑتال کرکے غیر قانونی طریقے سے ووٹر فہرست میں شامل کیے گئے ناموں کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا. نقوی  نے   بتایا کہ تیلنگانہ کے حیدرآباد حلقہ  میں آنے والے کئی ودھان سبھا   حلقوں میں ووٹر فہرست میں غیر قانونی طریقے سے روہنگیائی گھس پیٹھیوں کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے. ان گھس پیٹھیوں  کو ملک کی شہریت  نہیں دی جاسکتی ہے لیکن ایک  منظم سازش کے تحت  اُنہیں ووٹر شناختی کارڈ دیئے گئے  ہیں۔

 انہوں نے اس بات کا بھی  الزام لگایا کہ منصوبہ بند سازش کے تحت  ایک خاص طبقہ کے ناموں کو ووٹرفہرست سے خارج بھی کیا گیا  ہے اور اس کی بھی جانچ ہونی ضروری ہے۔


Share: